jump to navigation

Meet Mastanamma The 106 Year Old Youtuber May 22, 2017

Posted by Farzana Naina in Country Foods, South Indian Recipe, Traditional Food, Cookery, Cultures, My recipes.
Tags: , , , , ,
add a comment

105 years grandma-maxresdefault (2)

پرانی چیزوں کو چھو کر ان میں ماضی تلاش کرنا مجھے بہت مرغوب ہے، بیتے ہوئے لمحے بھلائے بھی کہاں بھولتے ہیں !

چھوٹی چھوٹی سی خوشیاں جو کبھی کبھی کسی بھولی بھٹکی تتلی کی مانند اڑ کر ذہن میں چلی آتی ہیں، ان کے رنگ میں رنگی یادیں کیسی پیاری ہوتی ہیں یہ وہی جانتے ہیں جن کے پاس یہ آتی ہیں، ورنہ ایسے بھی ہیں مہرباں جو زندگی کا ہر صفحہ پلٹ کر سادہ کر دیتے ہیں !۔

خیر اس بات کی تمہید یوں بنی کہ میں ایک روز دادی اماں کے دور کی مٹی کی ہنڈیا میں بنی ہوئی مچھلی کے سالن کی ترکیب یو ٹیوب پر تلاش کر رہی تھی !۔ 

مجھے اپنی دادی اماں کے بنائے ہوئے کھانوں کی تراکیب اپنی یاد داشت کے مطابق استعمال کرتے ہوئے ایک عرصہ گزرا لیکن آج تک میں ان کی طرح مچھلی کا سالن نہیں بنا سکی، گو کہ سبھی کھانے والے تعریف کرتے کرتے انگلیاں چاٹ لیتے ہیں لیکن جو میری پیاری دادی کے ہاتھ کی لذت تھی اس سالن میں،  وہ تو صرف ہم بہن بھائی جانتے ہیں جنہوں نے ان کے ہاتھوں بنے کھانے کھائے تھے۔

بس اسی چاؤ میں اچانک ہی ’’مستان اماں‘‘ مل گئیں، یو ٹیوب پر ان کے پکوان دیکھتے دیکھتے منہ میں پانی آجا تا ہے۔

انٹرنیٹ پر 106 سالہ انڈین دادی مستان اماں کے ہاتھوں کے بنے کھانے کی دھوم مچ گئی ہے، ان کے کھانے کے ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، حتیٰ کے بی بی سی نے بھی ان کے بارے میں خبر شائع کی ہے۔ 

انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں کی باشندہ مستان اماں کے پاس ان کی پیدائش کی کوئی سند تو نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ان کی عمر 106 سال ہے، بقول مستان اماں کہ ان کی شادی گیارہ برس کی عمر میں ہوگئی تھی اور جب سے وہ کھانے بناتی اور اپنے خاندان کو کھلاتی آرہی ہیں، وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ان کے جیسے کھانے کوئی نہیں بنا سکتی البتہ یہی بات ان کی نانی بھی کہا کرتی تھیں۔

105 years grandma-lt 

خیال رہے کہ ان کا باورچی خانہ کھلے آسمان کے نیچے ایک کھیت میں ہے جہاں وہ مٹی کے چولہے پر کھانا بناتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ وہ سبزیاں، دال، مچھلی، کیکڑے اور انڈے بناتی ہیں، لیکن ان کے کھانا بنانے اور پکانے کا طریقہ بالکل منفرد ہے۔

105 years grandma-maxresdefault  .مستان اماں کے تربوز میں چکن پکانے کی ترکیب یہاں دیکھی جا سکتی ہیں

ان کا یو ٹیوب چینل ان کے پڑپوتے اپنے دوست کے ساتھ چلاتے ہیں جس کے تین لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں

105 years grandma-mqdefault

لوگ ان کی خوبصورتی اور توانائی کے بارے میں مسلسل کامنٹ دیتے ہیں اور مستان اماں بھی آج کل اپنی زندہ دلی کے تحت گاڑیوں میں بن ٹھن کردھوپ کا چشمہ لگائے ہوئے مست نظر آنے لگی ہیں ۔ 

105 years grandma-mastanamma3-min

ساتھ ساتھ وہ اپنے زمانے کے مزیدار قصے کہانیوں سے بھی گاؤں والوں کا دل بہلائے جاتی ہیں

105 years grandma-mastanamm2-min

 وہ آج بھی بغیر کسی سہارے اور مدد کے سب کام خود ہی کر سکتی ہیں اور اس سب میں شاید ان کی خوراک و نیچرل طریقے سے رہن سہن کا بڑا ہاتھ ہے ۔

انڈیا میں بہت سی جگہوں پر کیلے اور دوسرے پتوں پر کھانے کا اب بھی رواج ہے، کھیت میں کیلے کے پتوں پر کھانا کھلانے کا طریقہ مقامی ہے۔ 

105 years grandma-3J

انڈیا کی شاید سب سے معمر یوٹیوب سٹار کا مشورہ ہے: ‘خوب پكائيے اور خوب کھائیے۔’ 

Meet Mastanamma, The 106-Year-Old Youtuber Who Has The Internet Raving Over Her Rustic Recipes!

Tucked away in a little corner of the country, 106-year-old Mastanamma is taking the internet by storm with her unique cooking style – simple, local and a hundred percent homely.

I suppose it also has a lot to with the fact that she’s your typical Indian granny – always smiling, always self-reliant, and always ready to don her apron when you’re hungry, even if you’re not.

If you haven’t already heard of her, Mastanamma is the oldest Youtuber in the world.

And being 106 doesn’t stop her from cooking up those rustic delicacies on her youtube channel ‘Country Foods’. Managed by her great-grandson, K Laxman, her channel has 287,923 subscribers from across the globe.

It would be unfair to Mastanamma to only talk about her culinary skills and forget to tell her story.

The jovial, friendly centenarian spent her youth swimming in the rivers of her hometown, Gudiwada in the Krishna district of Andhra Pradesh. A mother to 5, she was married at 11. And at 106, she’s healthier and abler than most.

“I look beautiful in the camera,” she says, smiling.

I bet her followers agree with her because she also gets called “cute” and “beautiful” quite a few times in the comments left below. And I bet she could also give us all lessons in healthy self-confidence. Her own is clearly reflected in her words.

“If I begin any task, success will come to me. ”

Apart from cooking, she’s always got an anecdote to share or a joke to crack you up in her videos. In one, she recounts fondly how in her youth she pushed a boy into the river because he teased her. A dash of badassery makes everything perfect, I suppose.

Mastanamma shares her food with her family and friends, letting no one go unfed, literally. She cooks on an outdoor chulha-like setup, with unsophisticated equipment. She’s no Gordon Ramsey, of course, but she’s a Master Chef in her own rights.

“Nobody can cook like me in the family,” she says.

Funnily enough, that’s almost the same thing my Nana said when I asked for her secret recipe for Bottle Masala.

Advertisements