jump to navigation

احمد ندیم قاسمی November 20, 2018

Posted by Farzana Naina in Famous Urdu Poets, Literature, Poetry, Urdu, Urdu Literature, Urdu Poetry, Urdu Shairy.
Tags:
trackback
Ahmed-Nadeem qasmi poet

 

Ahmed Nadeem Qasmi

 

          پاکستان کے نامور افسانہ نگار‘ شاعر‘ ناقد‘ کالم نگار‘ محقق‘ مترجم اور صحافی جناب احمد ندیم قاسمی کی تاریخ پیدائش 20 نومبر 1916ء ہے۔

          جناب احمد ندیم قاسمی کا اصل نام احمد شاہ تھا اور وہ کوانگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے تھے۔ جناب احمد ندیم قاسمی ایک ہمہ جہت ادبی شخصیت تھے ان کی تصانیف کا دائرہ ہر صنف ادب تک پھیلا ہوا ہے، کتب کے نام درج ذیل ہیں۔

شعری مجموعے :

 ’’دھڑکنیں‘ رم جھم‘ جلال و جمال‘ شعلہ گل‘ دشت وفا‘ محیط‘ دوام، لوح خاک‘جمال اور ارض وسما‘‘۔

 افسانوی مجموعے :  

’’چوپال‘ بگولے‘ طلوع و غروب‘  آنچل‘  آبلے‘  آس پاس‘ در و دیوار‘ سناٹا‘ بازار حیات‘ برگ حنا‘ سیلاب و گرداب، گھر سے گھر تک‘ کپاس کا پھول‘ نیلا پتھر اور کوہ پیما‘‘۔

تنقیدی مضامین کے مجموعے:  

’’ تہذیب و فن، پس الفاظ اور معنی کی تلاش‘‘۔  

خاکوں کے دو مجموعے :

’’میرے ہم سفر اور میرے ہم قدم شامل ہیں۔’’

احمد ندیم قاسمی کا شمار انجمن ترقی پسند مصنّفین کے بانیوں میں ہوتا تھا، انہوں نے اس جماعت کی وابستگی کے حوالے سے کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کی۔

 احمد ندیم قاسمی پھول‘ تہذیب نسواں‘ ادب لطیف‘ نقوش‘ سویرا‘ فنون اور روزنامہ امروز کے مدیر رہے اور متعدد اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے رہے۔ 

احمد ندیم قاسمی 1974 سے اپنی وفات تک مجلس ترقی ادب کے ناظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ‘ ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے نوازا تھا۔

پاکستان رائٹرز گلڈ نے انہیں تین مرتبہ آدم جی ادبی انعام عطا کیا تھا۔ بزم فروغ اردو ادب قطر نے انہیں اپنے ایوارڈ سے نوازا تھا اور اکادمی ادبیات پاکستان نے انہیں 1997ء کا کمال فن ایوارڈ اور2007ء میں شائع ہونے والے بہترین شعری مجموعے کا  علامہ محمد اقبال ایوارڈ عطا کیا تھا۔

انہیں پنجاب کا پریم چند بھی کہا جاتا تھا۔

 جناب احمد ندیم قاسمی 10جولائی 2006ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور ہی میں ملتان روڈ پر ملت پارک کے نزدیک شیخ المشائخ قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

ان کا ایک شعر ملاحظہ کیجیئے ؎

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جائوں گا 

میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا 

***

خود کو تو ندیمؔ آزمایا
اب مر کے خدا کو آزماؤں

Progressive writers (left to right) Sibte Hasan, Faiz Ahmed Faiz, Hameed Akhtar and Ahmed Nadeem Qasmi

Progressive writers (left to right) Sibte Hasan, Faiz Ahmed Faiz, Hameed Akhtar and Ahmed Nadeem Qasmi

Comments»

No comments yet — be the first.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: