jump to navigation

الوؤں کے گھونسلے میں ڈونلڈ ڈک November 10, 2016

Posted by Farzana Naina in Poetry.
Tags: , , , ,
trackback

الوؤں کے گھونسلے میں ڈونلڈ ڈک

www.cartoonstock.com/cartoonview.asp?catref=hbrn2482

انٹر نیٹ اور تمام میڈیا چینلز پر خبروں کی دنیا میں اس وقت بھونچال آیا ہوا ہے، دنیا کے سب سے طاقتور فرد کے طور پر جس شخص نے امریکی صدر کا عہدہ ہتھیایا ہے اس پر تجزیہ نگاروں کی زبانیں چلتے چلتے رک نہیں پا رہیں، اس کی وجہ سے اب امریکہ میں جلسے جلوسوں کا جو سلسلہ چل پڑا ہے، وہ بھلا کس کے پلے پڑے گا !!!

ان احتجاجات پر غور کیا جائے تو صاف نظر آئے گا کہ پہلے وہ خود واویلا کرتے رہے، عربوں کے خلاف، چین کے خلاف، روس کے خلاف، میکسیکنز کے خلاف، کالوں کے خلاف وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !

ان کے دلوں میں جو تعصب پنہاں تھا اس کو ٹرمپ نے نکال باہر کیا ورنہ اکثریت اس کو ووٹ ڈال کر کامیابی سے ہمکنار کیسے اور کیوں کرواتی؟ ’’ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت ‘‘ کے مصداق اب کچھ نہیں ہو سکتا !

دنیا بھر میں ٹرمپ کی جیت کو مجموعی طور پر غم و غصے کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، حالانکہ ہلری بیگم  ۔۔

بھی شیطان کی چیلی سے کم نہیں ہیں جو کچھ انہوں نے عراق کے لیئے کیا۔۔۔ پھر بھی !

ان دونوں کے بیانات تمام انتخابی مہم کے دوران کبھی تعصب تو کبھی مسخرے پن میں تبدیل ہوتے رہے، دنیا تماشے کے مزے لیتی رہی ، اب احساس ہوا ہے کہ وہ مسخروں کی بڑھکیں نہیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹرمپ نے اپنی چالاکیوں سے امریکی قوم کی آنکھوں میں سرمہ لگا ہی دیا !

اب یہ قوم کیا سوچ کر واویلا مچا رہی ہے بھلا؟

ٹرمپ نے ان کو وہ ہی سنایا جو وہ سننا چاہتے تھے، بالکل اسی طرح جیسے برطانوی ووٹرز نے یورپی یونین کے خلاف ووٹ دینے کے بعد شور مچادیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لگتا ہے ان ملکوں کے سنہرے دور جا چکے ہیں ، یہاں کا عام آدمی ہیلتھ سروسز، بچوں کی تعلیم، مکانوں کی خرید و فروخت، بلوں کی ادائیگیوں، لوکل سروسز اور امن عامہ و جرائم  سے نالاں ہے، ان کے برعکس دنیا کی دوسری اقوام کو دیکھا جائے تو وہ سنجیدگی سے آگے بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔

دنیا بھر میں اپنی انتہا پسندی کے باعث امریکہ نے تباہیاں ہی تباہیاں پھیلائی ہیں، خاص کر پاکستانی قوم تو ان کے عتاب کی سزائیں ابھی تک بھگت رہی ہے، آئی ایس کو ختم کرنے کے بہانے اب اور کون کون سی قیامت آئے گی ۔۔۔۔اس خوف میں مبتلا لوگ شاید کچھ کرنے سے قاصر ہی رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔!

ٹرمپ کی فتح اور برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے غلط فیصلے، ٹریسا جیسی وزیر اعظم کی بے تکی پالیسیوں سے ان دونوں ممالک میں رہنے والوں کی ذہنیت کھل کر سامنے آئی ہے۔

نائیجل فاراج نے چالاکی و خاموشی سے ذہنوں کو تبدیل کیا اور ٹرمپ نے بھی وہی راستہ اپنایا، ووٹرز کو وہ دکھایا اور سنایا جو وہ چاہتے ہیں ۔ 

جس طرح ٹرمپ دنیا کے کلائیمٹ چینج کو ایکنالج نہیں کر رہا اسی طرح برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا بھی لوکل کاؤنسلز کو    (Fracking)

فریکنگ  کی اجازت دے چکی ہے جو مستقبل کے لیئے کتنی مہلک خیز ثابت ہوگی یہ سوچ کر خوف آتا ہے 

ان ملکوں نے دنیا میں بڑے راج کیئے مگر اب اپنی ہی قوم شاید انہیں تباہیوں کا شکار کر دے !

 امریکی قوم اب اپنی غلطیوں کی سزا بھگتے گی یا نہیں اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا !

فی الوقت تو الوؤں کے گھونسلے میں ڈونلڈ ڈک راج کرتا نظر آ رہا ہے البتہ یہ فقط نظر کا دھوکہ بن کر غلط بھی ثابت ہو سکتا ہے، مستقبل میں اس دنیا کے امن و امان کی صورتحال کیا ہوگی، فی الوقت ایسے سوالات سے یقیناَ۔ سب کے ذہن بر سر پیکار ہیں۔

 

00-trump-cartoons02

Comments»

1. akhtar - December 8, 2016

excellent farzana i like ur analysis.u hav all the guts to be a journalist.well done


Leave a reply to akhtar Cancel reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.