jump to navigation

Jungle Book – Book Award February 2, 2010

Posted by Farzana Naina in English Literature, Literature, Poetry.
Tags:
trackback

جنگل بک کی نادر کاپی مل گئی

انیسویوں صدی کے معروف برطانوی مصنف رڈیارڈ کِپلنگ کی مشہور زمانہ کتاب ’دا جنگل بُک‘ کی ایک نادر کاپی ملی ہے جسے کپلنگ نے اپنے ہاتھ سے اسے اپنی بیٹی جوزیفین کے نام کیا ہے۔

کتاب کی یہ کاپی کپلنگ کی دوسری بیٹی ایلسی کی ’وِمپول ہال‘ نامی گھر کی لائبریری سے ملی ہے۔ ایلسی اس گھر میں 1938 سے 1976 تک رہائش پذیر تھیں۔

رڈیارڈ کِپلنگ کا اکلوتا بیٹا جان کپلنگ پہلی جنگ عظیم میں ہلاک ہو گیا تھا۔

وِمپول ہال کی کیوریٹر کے مطابق کپلنگ کی واحد زندہ بچنے والی اولاد ایلسی کے لیے اس کتاب کی خاص اہمیت ہوگی۔

کتاب پر کپنلگ کا دستخط نہیں ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ان کی لکھائی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔

Courtesy of  BBC.

 

رانا داس گپتا کی کتاب کو انعام

بھارتی نژاد مصنف رانا داس گپتا کو اپنے ناول ’سولو‘ پر دولت مشترکہ کے مصنفین کا انعام دیا گیا ہے۔ انہیں انعام میں دس ہزار پاؤنڈ کی رقم دی گئی ہے۔برطانیہ کے علاقے کینٹ میں پیدا ہونے والے اڑتیس سالہ مصنف اب دلی میں قیام پذیر ہیں۔ آسٹریلوی مصنف گلینڈا گیسٹ کو اپنے پہلی کتاب ناول ’سڈن راک‘ پر انعام ملا۔ اس ناول عجیب و غریب کرداروں نے اسے دوسروں سے ممتاز کیا۔دولت مشترکہ کے مصنفین کا انعام ’کامن ویلتھ رائٹرز پرائز‘ کی سالانہ تقریب میں برطانیہ کی سابقہ کالونیوں کے مصنفین حصہ لیتے ہیں۔

دولت مشترکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے مصنفین نے انڈیا میں ہونےوالے فائنل میں ججوں کے پینل کے سامنے اپنے اپنے کام کے بارے میں بات کی۔

انعام حاصل کرنے والے دونوں مصنفین کی یہ پہلی بڑی ادبی کامیابی ہے۔ دولت مشترکہ فاؤنڈیشن کے سربراہ مارک کالنز نے کامیابی حاصل کرنے والے مصنفین کی ’غیر معمولی صلاحیتوں‘ کی تعریف کی۔ انہوں نےکہا کہ دونوں کتابیں ہماری روایتی سوچ کو چیلنج کرتی ہیں۔

Comments»

No comments yet — be the first.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: