jump to navigation

Tributes- نذرانۂ عقیدت

Sent by Priyadangle-silv-heart.gif

www.funchoice.blogspot.com

sardar-soz-poem-2.jpg

شوکت عنقا۔ کراچی

درد کی نیلی رگیں

اجنتا اور الورا کی مورتیاں بنانےوالےکےذہن میں


مجھےیقین ہےتمہارا ہی تصور تھا

قلو پطرہ کےسر پر جب تاج رکھا گیا

تو محبت وادئ نیل میں عام ہوگئی یعنی تمام ہوگئی

وہ محبت تمہاری لفظوں کا اچھنبےتھی

تسلط کی خوشبو تمہارےلکھےہوئےلفظوں سے پھیلتی ہے

ترنم کی نگاہ تمہارے ہی لفظوں کی تصویر سے پھسلتی ہے

سر کا پاتال سے کیا رشتہ ہی،

 یہ تمہارےلفظوں کی حقیقت ہے

یہ مجھ پر آشکار ہوا آج،

 آج جب تمہاری کتاب دیکھی

لگتا ہےمحبت وادئ سندھ میں عام ہوگئی

!!!butt83.gif

 

Comments»

No comments yet — be the first.